25 جولائی 2014 - 11:11
آج جمعتہ الوداع منایا جارہا ہے ، مساجد میں خصوصی دعائیں ہوں گی

اہل ایمان کو رمضان المبارک نصیب ہوا، انہوں نے اس کی ایمان افروز گھڑیوں سے فیض حاصل کیا اور دن رات کی عبادات کے ذریعے نہ صرف بخشش طلب کی بلکہ اپنے رب کو راضی کرنے کا اہتمام بھی کیا ، آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے۔

ابنا: اہل ایمان کو رمضان المبارک نصیب ہوا، انہوں نے اس کی ایمان افروز گھڑیوں سے فیض حاصل کیا اور دن رات کی عبادات کے ذریعے نہ صرف بخشش طلب کی بلکہ اپنے رب کو راضی کرنے کا اہتمام بھی کیا ، آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے۔ ماہ مقدس کی سحر انگیز ساعتیں اب اختتام کو پہنچ رہی ہیں اس ماہ مبارک میں اہل ایمان نے روزے رکھے رات میں تراویح پڑھی ،قرآن کی تلاوت کی شب قدر میں عبادت کی سعادت سے بھی بہرہ مند ہوئے۔ مگر اب ایمان افروز ساعتوں کا اختتام ہورہا ہے۔ ماہ مقدس کا آخری جمعہ آن پہنچا ہے، یہ جمعہ ہمیں رمضان سے جدا کررہا ہے، اس لیے اسے جمعۃ الوداع کہتے ہیں ۔اہل ایمان اور اہل توحید اس دن کو بڑے بوجھل دل کے ساتھ رخصت کرتے ہیں۔رمضان المبارک کی رخصتی کا پیغام دینے والا یہ جمع الوادع ساتھ ساتھ ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ ہم اپنے اعمال بہتر کریں اپنا مکمل احتساب کریں ، خدا ئے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کریں ، اﷲ تعالیٰ سے اپنی کوتاہیوں کی معافی مانگیں ۔

.......

/169